بھارت سے 84 ہندو یاتریوں کی واہگہ کے راستے پاکستان آمد

لاہور ( قدرت روزنامہ ) بھارت سے 84 ہندو یاتریوں واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔
روز نامہ امت کے مطابق یاترا پر آنے والوں میں 52 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذمہ داران نے استقبال کیا،
ہندو یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے شادانی دربار لے جایا گیا۔
ہندو یاتری مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے، دورہ مکمل کرنے کے بعد 15 جنوری کو واپس بھارت جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *