انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول این ایچ ایم پی کی بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کا ثبوت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کے روز موٹروے پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی (DLA) کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران موٹروے پولیس سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی اور متعلقہ مراحل سے خود گزرنے کا فیصلہ کیامیر سرفراز بگٹی نے نہ صرف مروجہ تھیوریٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا بلکہ عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان کی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست ڈی ایل اے اسلام آباد کو ارسال کر دی گئی دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موٹروے پولیس کے شفاف اور جدید نظام کو سراہتے ہوئے کہا

کہ موٹروے پولیس کا ڈرائیونگ لائسنس نظام عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ ایم پی کی کاوشیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور محفوظ سفری نظام کی تشکیل میں ان کا کردار لائقِ ستائش ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا موٹر وے پولیس کے ڈی ایل اے میں ڈرائیونگ لائسنس کے شفاف نظام نے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا حصول این ایچ ایم پی کی بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کا ثبوت ہےوزیراعلیٰ نے موٹروے پولیس کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جدید ترین طریقہ کار کے ذریعے ایک بہترین نظام کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا، بلوچستان میں محفوظ اور شفاف ڈرائیونگ نظام کے قیام کے لیے این ایچ ایم پی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *