نیلم منیر کے شوہر کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سے ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبر انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح ان کے شوہر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔
ان کے شوہر محمد راشد کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ شیخ ہیں اور دبئی کی کاروباری شخصیت ہیں۔ حال ہی میں ایک مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہر کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ کس ملک کی شہریت رکھتے ہیں۔
ندا یاسر نے کہا کہ وہ مشہور اور خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کو ان کی شادی پر مبارکباد دینا چاہتی ہیں۔ ندا نے مزید کہا کہ نیلم میرے دل میں بہت خاص مقام رکھتی ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔
ندا نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ نیلم منیر کے شوہر کی شہریت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ وہ ایک عرب ہیں، لیکن میرا اندازہ ہے کہ ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کی آگے کی خوشگوار زندگی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے اب تک اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات شیئر نہیں کیں۔ تاہم بہت سے مداحوں کے مطابق ان کے شوہر کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین سے ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر اس وقت دبئی میں ہونے والی اپنی شادی کی تقریب کے بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ نیلم کی شادی میں صرف ان کے گھر والوں نے شرکت کی تھی اور ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کے1 ماہ بعد شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *