انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو نے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 175 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث شہریوں کی روز مرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں جن میں کھانے کا تیل اور گھی شامل ہیں ۔