چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست دائر
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ بار نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ کی آزادی براہ راست عوام کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔
سپریم کورٹ ماضی میں بھی ایسے کیسز براہ راست نشر کرتی رہی ۔ یہ عدلیہ کی آزادی اور بنیادی حقوق کا کیس ہے، اس لیے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر کارروائی براہ راست نشر کی جائے۔