صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی

لندن (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹخنے کی سنگین انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے بلے باز صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ان دنوں لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں اور آج اُن کی ایک ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی۔

ڈاکٹر لکی جیاسیلان نے صائم ایوب کے ٹیسٹ اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ انہیں ٹخنے کی انجری کیوجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔صائم ایوب نے ملاقات کے بعد بتایا کہ ’ڈاکٹرز کے مطابق انجری کی وجہ سے میرے ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور اب صورت حال نارمل ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے سیدھے پیر (جس پر چوٹ لگی) پر وزن ڈالنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔تاہم ڈاکٹر نے صائم ایوب کو چھ ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *