ایف آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں سے مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیر ملکی کمپنیوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان خود کو سی فوڈ، چکن سپلائرز ظاہر کر کے لاکھوں ڈالرز بٹورنے میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عارف، سلیم شارق اور نوید شامل ہیں، ملزمان جعلی کمپنیز کے اشتہارات بنا کر کے غیر ملکی کمپنیوں سے فراد کرتے تھے،ملزمان نے فراڈ کے ذریعے 1 لاکھ 36 ہزار ڈالرز، 2 لاکھ 23 ہزار 35 یوآن اور 19 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزمان نے چین، سری لنکا، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا، ملزمان نے سوگومیٹ، سلور ہائبرڈ نامی جعلی کمپیز بنارکھی تھیں، ملزمان کی جانب سے فیس بک پراشتہارات کے ذریعے کمپنیز کو سپلائی کا فراڈ کیا جاتا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متعدد سوشل میڈیا گروپس بنا رکھے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *