شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رشوت کی شکایت پر ڈی آئی جی آسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن فورس کے اہلکار حسن مقصود کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے، برخاست اہلکار نے دوران چیکنگ کالے شیشوں والی گاڑی کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کہا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی شکایت پر اسے معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا، انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں، نہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت برتی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *