اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف اسپورٹس اینکر و صحافی زینب عباس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔

زینب عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور تصویر کے ساتھ خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial)

زینب عباس نے انسٹاگرام پر اپنے کیپشن میں لکھا ہے ’نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشیاں لے کر آیا ہے‘۔

یاد رہے کہ زینب عباس نے نومبر 2019 میں شادی کی تھی۔ ان کی شادی سابق وفاقی وزیر خزانہ اور سابق گورنر پنجاب شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے حمزہ کاردار سے ہوئی۔

ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021ء کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور حمزہ کاردار رکھا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *