سعودی عرب: پاکستانیوں‌سمیت غیر ملکی مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد،گردن توڑ بخارودیگر ویکسین لازمی قرار

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت نے سعودی عرب میں آنے کیلئے غیر ملکیوں شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد کرتے ہوئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدیں ، سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف بیماریوں کے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردیں، گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ایرلائنز کو آگاہی دے دی، دنیا بھر سے کہیں بھی سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ہدایت پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی۔سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن پہلے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے،پولی سیکرائیڈ کی قسم کے لیے 3 سال اورکنجوگیٹڈ قسم کے لیے 5 سال سے زیادہ ویکسنیشن سرٹیفکٹ زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔ہدایت نامے میں لکھا گیا ہے کہ ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنی ہیں،

ایئر لائنز کو سفر کے وقت ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایرلائنز اور مسافروں کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *