دنیا کا مہنگا اور سستا ترین فون کونسا ہے؟ حیران کرتی قیمتیں سامنے آگئیں
کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے
کراچی (قدرت روزنامہ)موبائل فون کا استعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس موجود ہے، دنیا کی تیز رفتار ترقی اور موبائل فون میں ہونے والی جدت نے اس چھوٹے س آلے کو ہر ایک کی ضرورت بنا دیا ہے۔
دنیا بھر میں درجنوں موبائل فون کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ موبائل فونز متعارف کراتی ہیں جو انتہائی بیش قیمت اور عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔
آج ہم آپ کو دنیا کا دو ایسے موبائل فونز کے بارے بتاتے ہیں جن کا کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ فالکن سپر نووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے۔
یہ موبائل 24 قیراط سونے کا بنا ہوا ہے اور اس کے بیک سائیڈ پر گلابی رنگ کا بڑا ہیرا جڑا ہوا ہے، جو اسے دنیا کے دیگر موبائل سے ممتاز کرتا ہے۔
اس موبائل فون کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس کی قیمت 48.5 ملین ڈالر (پاکستانی کرنسی میں 13 ارب روپے سے زائد) ہے، یہ موبائل فون ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ انیتا امبانی کے بھی زیر استعمال ہے۔
تاہم دنیا میں ایک سب سے سستا بھی موبائل فون ہے جس کو بھارت کی کمپنی نے فریڈم 251 کے نام سے لانچ کیا ہے اور یہ فون اپنی ارزاں قیمت کے باعث ہر ایک کی دسترس میں ہے۔
اس کی معمولی قیمت بھی آپ کو حیران کر دے گی کیونکہ یہ فون 251 بھارتی روپے میں دستیاب ہے، جو پاکستانی کرنسی میں صرف 813 روپے بنتی ہے۔