رکن بلوچستان اسمبلی نے گوادر میں سرکاری دفتر کو زبردستی تالا لگاکر بند کردیا

جو دفتر لوگوں کو ریلیف نہ دے سکے اس کا بند ہونا بہتر ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن


گوادر(قدرت روزنامہ)رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کو تالا لگا کر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔
رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو دفتر لوگوں کو ریلیف نہ دے سکے اس کا بند ہونا بہتر ہے۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ کہا کہ سیٹلمنٹ آفس لوگوں کی اراضی کو لینڈ مافیا کے نام کرنے میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے لوگوں کی اراضی کو بندربانٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *