چیمپئنز ٹرافی ؛ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، پی سی بی نے بھی فہرست بھجوادی، اہم بلے باز کی واپسی متوقع

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ابتدائی سکواڈ جمع کروانے کا آج آخری روز ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو 15رکنی سکواڈ بھجوادیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صائم ایوب کی شمولیت صحتیابی سے مشروط ہوگی،فخرزمان کی تین ملکی سیریز اور چیمپئنزٹرافی میں واپسی ہوگی ،آئی سی سی کاکہنا ہے کہ سکواڈ میں 11 فروری تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔شکیب الحسن کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کے باعث بنگلہ دیش ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں قیادت نجم الحن شنتو کرینگے۔سومیا سرکار، تانذید حسین، توحید حریدوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ، ذاکر علی آنیک، مہدی حسن میراج، رشاد حسین، پرویز ایمان، نسوم احمد، تنظیم حسن، ناہید رانا سکواڈ میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *