کارتک آریان کو 10 سال بعد محنت کا صلہ مل گیا
اداکار کو اس کے حصول کےلیے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو دس سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مل گئی۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ڈگری کے حصول کے وقت کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان کانووکیشن سے پہلے ریہرسل اور پھر والدہ کے ساتھ ڈگری وصول کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
ڈگری کے حصول کےلیے کارتک ممبئی میں ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی‘‘ پہنچے تھے۔ جہاں ان کے مداحوں نے بھی انھیں ڈگری کی مبارکباد پیش کی۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اداکار کو اپنے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کرتے اور طلبا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان نے کیپشن میں لکھا کہ ’’بیک بینچ پر بیٹھنے سے لے کر کانووکیشن کےلیے اسٹیج پر کھڑے ہونے تک یہ بہت حسین رہا ہے‘‘۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے مجھے بہت سے یادگار لمحات، خواب اور اب آخرکار میری ڈگری بھی دے دی، جس کے حصول کےلیے مجھے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا‘‘۔
اداکار نے اپنے اساتذہ سمیت یونیورسٹی کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔