جے شاہ کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سیکرٹری دیوجیت ساکھیا کا بی جے پی سے کیا تعلق ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔
اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے چیئرمین بننے کے بعد دیو جیت ساکھیا کو عبوری سکریٹری کے طور پر بی سی سی آئی بورڈ میں مقرر کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کھیل میں ایک معمولی کیریئررکھنے والے کھیل میں میدان میں غیرمعروف دیوجیت ساکھیا کے بھارت کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیو جیت ساکھیا نے ’ہمنتا بسوا شرما‘ کی قیادت میں شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک کرکٹ کلب کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے کرکرکٹ کے انتظامی امور میں پہلی بار قدم رکھا۔
ہمنتا بسوا شرما اب آسام میں بی جے پی کے وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں 2014 سے بھارت میں قومی سطح پرحکومت عہدہ سنبھالا تھا۔
دیو جیت ساکھیا اور بسوا شرما دونوں نے بعد میں آسام اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں خدمات انجام دیں۔ جب بسوا شرما کو ریاست کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا، تو انہوں نے دیو جیت ساکھیا کو اپنا ایڈوکیٹ جنرل اور حکومت کا چیف لیگل ایڈوائزر مقررکر دیا۔
دیوجیت ساکھیا ایک وکٹ کیپر بلے باز تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تھوڑے ہی عرصے کرکٹ کھیلی جہاں انہوں نے اپنی آبائی ریاست آسام کے لیے 4 میچ کھیلے اور صرف 53 رنز بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *