سامان کو نقصان پہنچنے پر بھارتی اداکارہ ائیر انڈیا پر پھٹ پڑیں
نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ائیر انڈیا کی پرواز میں سفر کے دوران بھارتی اداکارہ کے سامان کو نقصان پہنچا جس کے بعد وہ ائیرلائن انتظامیہ پر برس پڑیں۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق معروف اداکارہ عروشی ڈھولکیا نے ایئر انڈیا کے ساتھ اپنا خراب تجربہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔لندن سے ممبئی جانے والی فلائٹ میں انہوں نے اپنے سامان کے لیے اضافی رقم ادا کی، لیکن وہ خراب ہو گیا۔عروشی ڈھولکیا نے ایک ویڈیو بنا کر ایئر انڈیا کے خلاف شکایت کی اور مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
عروشی ڈھولکیا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا متاثر شدہ سامان دکھایا۔
View this post on Instagram
پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سوٹ کیس خراب ہو گیا ہے۔ ہینڈل ٹوٹ گیا ہے، اس پر اسکریچز آئے جس کی وجہ سے یہ پھٹ گیا۔ ایئر انڈیا میرے بیگ کو اس طرح سنبھالا ہے۔بھارتی اداکارہ نے غصے بھرے انداز میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی بھی ایئر انڈیا کی پرواز میں سفر نہیں کروں گی۔ سامان کی اضافی رقم ادا کرنے کے بعد انہوں نے میرا لگیج اس طرح واپس کیا اور میرے بیگ کو نقصان پہنچایا۔ میں ائیر انڈیا سے اس نقصان کے لیے مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ عروشی ڈھولکیا کئی مشہور بھارتی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں کسوٹی زندگی کی، ناگن 6 اور چندرا کنتا شامل ہیں تاہم انہیں مقبولیت کسوٹی زندگی کی میں کومولیکا کے کردار کی وجہ سے علاوہ ازیں بھارت کی نامور ٹی وی اداکارہ عروشی ڈھولکیا معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 6 کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔