کارتک آریان نے روتی مداح کو گلے لگا لیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار کارتک آریان نے ممبئی میں ہونے والی کانووکیشن کی تقریب کے بعد روتی ہوئی مداح کو گلے لگا کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

اداکار کارتک آریان کی جانب سے حال ہی میں اپنی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ممبئی میں قائم ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی کا دورہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے ممبئی کی ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی سے واپسی گھر جاتے ہوئے اداکار کارتک آریان جونہی اپنی کار میں سوار ہوئے ایک خاتون مداح زار و قطار رونے لگی۔مداح کو روتا دیکھ کر کارتک کی جانب سے انہیں تسلی دیتے ہوئے گلے لگایا گیا جس کے بعد ہچکیوں سے روتی ہوئی فی خاتون مداح کو تھپکی دیتے ہوئے کارتک نے ان سے پانی کا پوچھا۔

کارتک کی جانب سے ملنے والی تسلی کے بعد خاتون نے کارتک سے ایک سیلفی کی درخواست کی جسے قبول کرتے ہوئے کارتک فوٹو کلک کرواکر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *