افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے کپتان اور اسکواڈ اعلان، کون کون سا کھلاڑی شامل؟


افغانستان (قدرت روزنامہ)افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔
آئی سی سی کے مطابق افغانستان نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی شرکت 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ اور گزشتہ سال کے ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد یقینی بنائی، جہاں وہ سیمی فائنل تک پہنچے تھے۔
اسکواڈ میں نمایاں شمولیت ابراہیم زدران کی ہے جو پچھلے سال لگنے والی ٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آ رہے ہیں۔
ابراہیم زدران جارح مزاج رحمان اللہ گرباز کے ساتھ اوپننگ کریں گے جس کے بعد رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی جیسا مضبوط ٹاپ آرڈر ہوگا۔ بولنگ کو اسٹار اسپنر راشد خان، آل راؤنڈر محمد نبی اور فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کی موجودگی سے طاقتور بنایا گیا ہے۔
ایک اہم غیر موجودگی مجیب الرحمان کی ہے جو 2023 کے مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم کا ایک اہم حصہ تھے۔
آف اسپنر کی عدم شمولیت کی وضاحت کرتے ہوئے اے سی بی کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان خیل نے کہاکہ مجیب الرحمان سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے کیونکہ ان کے ڈاکٹر نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ وقت کے لیے ٹی20 پر توجہ مرکوز کریں تاکہ مکمل صحت یاب ہو سکیں اور ون ڈے فارمیٹ میں واپسی سے پہلے اپنی فٹنس یقینی بنا سکیں۔ یہی وجہ تھی کہ وہ حالیہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر تھے۔”
اسکواڈ کے ساتھ تین اضافی ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
افغانستان اسکواڈ:
حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اٹل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل حق فاروقی، فرید ملک، نوید زدران۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *