ڈیرہ اللہ یار،غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اورنوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
ڈیرہ اللہ یار(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اللہ یار کے قریب مبینہ کاروکاری کے الزام میں شوہر نے اپنی بیوی اور قریبی رشتہ دار نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود محبت شاخ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم عطا اللہ نے اپنی بیوی زینت اور قریبی رشتہ دار نوجوان ہدایت اللہ ولد غلام علی کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر جائے وقوع سے لاش اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائے جہاں سے ضروری کاررائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں، تاہم دہرے قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔