بلاول نے لاہور آنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور ( قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے لاہور کے دورے پر آ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول لاہور میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر ملاقاتیں بھی کریں گے.لاہور کی تنظیم نو و دیگر معاملات پر تفصیلی ملاقاتیں کریں گے ۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مختلف جیالوں کے گھروں پر تعزیتوں اور مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے.