سابق وزیر اعظم جیل میں سہولیات ملنے کے باوجود شور مچا رہا ہے: احسن اقبال

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) سینیٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم جیل میں سہولیات ملنے کے باوجود شور مچا رہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے دور میں چوری اور ڈاکا ڈال کر پاکستان کا پیسہ لوٹا گیا، یہ اسلامک ٹچ یہاں کام نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے فائدہ اٹھانے کے لئے یہ پیسہ اپنے دوست کے اکاﺅنٹ میں ڈال دیا، یہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں آیا، سابق وزیر اعظم کو جیل میں فائیو سٹار ہوٹل والی سہولیات ہیں، انہیں دیسی مرغ ، جوس اور سلاد ملتا ہے اسکے باوجود شور مچاتے ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں دیکھا تو وہ پسینے میں شرابور تھے، آپ کے وزیر اعظم کو تو اے سی اور ہیٹر بھی ملتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *