جسٹس فائز کی شکایت پر PTI کے MNA زیرِ حراست
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے اکرم چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شکایت پر اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صبح ڈی چوک پر واک کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک گاڑی کے کالے شیشے ہونے پر کار مالک کی پولیس کو شکایت کی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی شکایت پر گاڑی کے مالک اکرم چیمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔