نرگس فخری کو کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ کیوں چھوڑنا پڑا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نرگس فخری کو آج بھی ‘راک اسٹار’ گرل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، جہاں امتیازعلی کی اس فلم میں رنبیرکپور کے ساتھ ان کی جوڑی ہمیشہ کے لیے یادگار رہے گی، وہیں اداکارہ ‘میں تیرا ہیرو’ جیسی دیگر فلموں کا بھی حصہ رہی ہیں۔
معروف بھارتی صحافی اور فلم نقاد سبھاش کے جھا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں نرگس نے اس صورتحال کا انکشاف کیا ہے جس میں انہیں چند سال قبل انڈسٹری چھوڑنا پڑی تھی۔
’مجھے ایک بدقسمت صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میں بالی ووڈ میں واپس نہیں آسکی، میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، مردانہ انا کی تسکین کے یہ عوامل بین الاقوامی ہیں، نہیں اس اس کی وجہ سے مجھے پیچھے ہٹنا یا بالی ووڈ چھوڑنا نہیں پڑا۔‘
نرگس فخری کے مطابق یہ بات انڈسٹری کے تمام لوگوں کے لیے درست نہیں ہے اور انہوں نے کچھ شاندار لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے کام کو سراہتی ہوں۔‘
نرگس فخری نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ اور یہاں کی ثقافت کے مطابق کیسے ڈھلنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، ابتدا میں انہیں یہاں رقص کرنا بھی کافی مشکل لگا لیکن آہستہ آہستہ اس میں بہتری آگئی، تاہم انہیں ہمیشہ یہ خیال رہا کہ ‘آئٹم گرل’ یا ‘آئٹم سانگ’ کا ٹیگ ان کے لیے کافی منفی ہے۔
’یہاں تک کہ ‘آئٹم سونگ’ کی اصطلاح میرے لیے نئی ہے، جب لوگ کہتے ہیں کہ کوئی لڑکی آئٹم سونگ کر رہی ہے تو ان کا مطلب بہت اچھا نہیں ہوتا تھا، بالی ووڈ ڈانس میرے لیے اتنا ہی اجنبی ہے جتنا کہ ہندی، تاہم میں انہیں سیکھنے سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔‘
نرگس فخری ‘ہاؤس فل 5’ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپس آرہی ہیں، اس فلم میں ان کے ہمراہ اکشے کمار، ابھیشیک بچن، رتیش دیش مکھ، سونم باجوہ اور جیکولین فرنینڈس بھی جلوہ گر ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *