کرپشن کیسز ، کویتی عدالت نے سابق کویتی وزیر دفاع کو 7 سال قیدکی سزا سنادی

کویت( قدرت روزنامہ)کویتی عدالت نے عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق وزیر کو قید کی سزا سناتے ہوئے ان سے ساڑھے 9 لاکھ دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا

،اس سے قبل سابق وزیر شیخ طلال الخالد تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔ شیخ طلال الخالد نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات بھی مسترد کر دیئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *