کیا سجل کے بعد پاوری گرل! احد اپنے والد کے ساتھ دنا نیر کیلئے تحائف لے کر کیوں پہنچ گئے؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاوری گرل کے نام سے مشہور ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین اپنے نئے ڈرامے میم سے محبت کے سیٹ سے ایک نئے وائرل ویڈیو کے ساتھ دھوم مچا رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ احد رضا میر بھی موجود ہیں۔
دنانیر نے اپنی وائرل ویڈیو “پاوری ہو رہی ہے” کے ذریعے شہرت حاصل کی، حال ہی میں انہوں نے اپنی گریجویشن مکمل کی۔ اس سنگ میل کو منانے کے لیے ان کے ساتھی اداکاروں نے اسے ایک مزاحیہ سرپرائز دیا جس پردنانیر بہت خوش نظر آئیں۔

احد رضا میر اور ان کے والد معروف اداکار آصف رضا میر نے دنا نیر کو تحائف پیش کیے۔ احد رضا میر نے دنا نیر کی گریجویشن کی خوشی میں کرنسی نوٹوں کی مالا دی جبکہ آصف رضا میر نے مٹھائیاں دیں اور گریجویشن پر مبارکباد دی۔دنانیر سینئر اداکاروں کی طرف سے اس انداز میں مبارکباد پانے پر خوش اور پُرجوش نظر آئیں۔
یہ وائرل ویڈیو ابتدائی طور پر ناظرین کو کنفیوز کر دیتی ہے، بہت سے لوگوں نے سمجھا کہ احد اوردنانیر کے تعلقات کو باقاعدہ طور پر ان تحائف کے ذریعے منایا جا رہا ہے لیکن بعد میں انہیں ویڈیو کا اصل سیاق و سباق معلوم ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *