ٹیسٹ سیریز: پاکستان نے کالی آندھی کو اسپن کے جال میں پھنسانے کا منصوبہ بنالیا

ویسٹ انڈیز(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 19 سال بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف اپنے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کو فائدہ پہنچانے اور کالی آندھی کو قابو کرنے کیلئے اسپن کا جال تیار کرلیا ہے۔

یہ سیریز جمعہ سے ملتان میں شروع ہو رہی ہے۔پاکستان نے اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اسپنرز کے لیے سازگار پچز تیار کر کے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس فتح میں نعمان اور ساجد نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس بار ان کے ساتھ ابرار احمد کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس سے اسپن کا تین جہتی حملہ ممکن ہوگا۔

ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد بین الاقوامی ٹیموں نے پاکستان آنا بند کر دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے کوچ آندرے کولی کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئی سیریز اور ایک نیا موقع ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں نہ صرف مخالف ٹیم کی مہارت بلکہ مختلف حالات، ماحول اور کھیل کی صورتحال بھی ایک چیلنج ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *