سب سے مہنگا ٹکٹ 25ہزار روپے، چیمپئنز ٹرافی میں ٹکٹوں کی قیمتیں کتنی ہونگی؟ مکمل تفصیلات

کراچی(قدرت روزنامہ)پی سی بی نے پاکستان میں منعقد ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی منظوری پی سی بی کے چیئرمین نے دی ہے، پاکستان کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 1000 روپے ہوگی جبکہ سب سے مہنگا ٹکٹ 25000 روپے کا ہوگا۔ کراچی میں ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 2000 روپے ہوگی۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے لیے پریمیم نشستوں کی قیمت 7000 روپے جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 12000 روپے کے ہوں گے۔

کراچی میں دیگر میچز کے لیے عام انکلوژرز کے ٹکٹ 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فرسٹ کلاس اور پریمیم ٹکٹوں کی قیمتیں بالترتیب 1500 اور 3500 روپے ہوں گی۔

لاہور میں آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 18000 روپے کے درمیان ہوں گے جو نشستوں کی کیٹیگری پر منحصر ہے۔

افغانستان بمقابلہ انگلینڈ اور افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا میچز کے لیے قیمتیں 1000 روپے سے 12500 روپے کے درمیان ہوں گی۔ لاہور میں سیمی فائنل کے ٹکٹ 2500 روپے سے 25000 روپے تک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *