750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا
کراچی(قدرت روزنامہ)جنوری 2025 کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ۔
آفیشل قرعہ اندازی کےمطابق،پہلا انعام جیتنے والےکو 1,500,000 روپےکی رقم ملے گی، جبکہ دوسرے انعام کے تین فاتحین کو ہر ایک کو 500,000 روپے ملیں گے۔
پہلا 15 لاکھ کا نقد انعام جیتنےوالےخوش نصیب کا بانڈ نمبر 271541 ہے،جبکہ دوسرےدرجے کے انعامات تین انعامات پرمشتمل ہیں،جن میں سےہر ایک کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہے،ان خوش نصیبوں کے پاس بانڈ نمبر 0317904، 496553 اور 80066 ہیں۔
تیسرے انعام کے زمرے میں 1,696 خوش قسمت فاتحین شامل ہیں،جس میں ہر فرد کو 9 ہزار 3 سو روپے ملیں گے۔
750 روپے کے انعامی بانڈز کی دوسری قرعہ اندازی اپریل میں، تیسری جولائی میں اور آخری اکتوبر میں ہوگی۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔