سادھوکی: کالعدم تنظیم سے جھڑپ، کئی پولیس اہلکار زخمی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کی یونین کونسل سادھوکی میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں سے جھڑپ میں پولیس کے کئی اہل کار زخمی ہوگئے۔سادھوکی میں پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو منتشر ہونے کی ہدایت کی گئی۔
پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی۔کالعدم تنظیم کےاحتجاج کی وجہ سے مقامی آبادی بھی متاثر ہوئی ہے، جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔پولیس نے مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے راستے بلاک کر رکھے ہیں۔