چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ دیکھنے دبئی جانیوالوں کیلئے بُری خبر
پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی نہیں ہوگی، ذرائع
لاہور (قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ مفت پاسز پر پابندی لگ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹکٹ خریدنے والا ہی چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھ سکے گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈ لائن کے تحت تمام ٹکٹس آن لائن فروخت ہوں گے جبکہ کوئی ٹکٹ بوتھ نہیں بنائے جائیں گے۔
پاکستانی شائقین لوکل کرنسی میں ٹکٹ خرید سکیں گے، غیرملکی ڈالرر، پاونڈز اور یورو میں ادائیگی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا ترین ٹکٹ ایک ہزار کا ہوگا، مہنگا ترین ٹکٹ 25 سے 30 ہزار روپے میں رکھا جارہا ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹ زیادہ مہنگے ہوں گے، ان کی ٹکٹس قیمیت ایک دو روز میں فائنل ہوجائے گی۔
پہلے مرحلے میں گروپ میچز کے ٹکٹس خریدے جاسکیں گے، سیمی فائنل اور فائنل کے تکٹس بعد میں فروخت ہوں گے۔
دبئی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں زیادہ نرمی نہیں ہورہی، جو پہلے دبئی جاچکے ہیں، ان کو ہی ویزے ملنے کا امکان ہے جبکہ ویزا لینے کیلئے ٹکٹس اور ٹریول ہسٹری دیکھی جائے گی۔