والد کے جنازے پر رشتہ دار مہمانوں جیسا طرزعمل دکھا رہے تھے، محسن عباس کا غم و غصہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدرنے سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔
اپنی حالیہ پوسٹ میں محسن عباس حیدر نے خاندان کے افراد کے لیے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خاندان کے افراد جو میرے والد کے جنازے پر ’مہمانوں‘ جیسا طرزِ عمل دکھا رہے تھے ان کے آنے کا شکریہ، لیکن امید ہے کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا‘۔
واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے والد گزشتہ ماہ 19 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔
اداکاری کے علاوہ محسن عباس کو ان کی گلوکاری کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں میری گڑیا، مقابل، لشکارہ، دل تنہا تنہا، سیانی، محبت چھوڑ دی میں نے، صرف تم، اور دیگر شامل ہیں۔