’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے لگتا ہے میں ہم جنس پرست ہوں‘۔
شاہ رخ خان بالی ووڈ کا ایک مقبول نام ہیں اور انڈیا کے مقبول ترین فلمی ستاروں میں سے ایک ہیں جن کے دنیا بھر میں بے شمار مداح ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ان کا کبھی کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
ایک سابقہ انٹرویو میں شاہ رخ نے اس سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ان کا نام کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ کیوں نہیں جوڑا گیا۔ انہوں نے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘۔
اداکار نے کہا کہ لوگ ہمیشہ ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کا نام کبھی کسی ہندی فلم کی ہیروئن کے ساتھ کیوں نہیں جڑا۔ ان کا کہنا تھا اس چیز کا انہیں بھی علم نہیں ہے، تمام اداکارائیں ان کی دوست ہیں وہ ان کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اپنی بیوی کے ساتھ خوش ہیں اور اداکاراؤں کے ساتھ پروفیشنل تعلق رکھتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے تمام لوگ شاندار ہیں اور وہ ان سب کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کنگ کے مطابق وہ فلم بندی یا دیگر مواقع پر اداکاراؤں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں وہ ان گھر آتی ہیں، وہ بھی ان کے گھر جاتے ہیں۔
اداکار کے مطابق وہ دوسری اداکاراؤں کو کال بھی کرتے ہیں اور آپس میں بات چیت کرتے ہیں، ایک دوسرے کی پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی میں مدد کرتے ہیں کیونکہ تمام لوگ ایک دوسرے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
تاہم 2011 میں شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا کے درمیان مبینہ طور پر افواہیں اڑنے لگیں کہ دونوں کے درمیان کوئی تعلق ہے۔ یہ خبریں شاہ رخ خان کی فلم ’ڈان‘ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی تھیں۔ دونوں کو اکثر نائٹ کلبز، پارٹیز اور مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس سے مزید قیاس آرائیوں نے جنم لیا لیکن شاہ رخ خان نے ان افواہوں کو سختی سے رد کیا اور وضاحت دی کہ ان کا تعلق صرف ایک دوستی پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ 3 دہائیوں تک بالی ووڈ انڈسٹری کو درجنوں فلمیں دینے کے باوجود شاہ رخ خان کا فلمی سفر آج بھی جاری ہے۔ شاہ رخ خان کی 2024 میں تین فلمیں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ ریلیز ہوئی ہیں۔ ’پٹھان‘ سال 2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔
شاہ رخ خان جلد ہی اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ میں ایک قاتل کا روپ دھاریں گے۔ فلم میں وہ اپنی فلم جوان اور پٹھان کے کرداروں کی طرح ایکشن سے بھرپور مناظر کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ شاہ رخ کے مخالف ولن کا کردار نبھائیں گے۔ اس فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *