JACT9 Hunter کی بکنگ بند کردی گئی، وجہ کیا بنی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)JAC موٹرز نے پاکستان میں اپنے ٹرک JACT9 Hunter کی نئی بکنگ بند کردی ہے۔
JAC موٹرز نے حال ہی میں گندھارا آٹوموبائلز کے تعاون سے مقامی آٹوموبائل انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور پاکستانی صارفین کی جانب سے اس کے اسٹائلش ٹرک JACT9 Hunter کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے مجبوراً آج (15 جنوری) سے اپنے ٹرک JACT9 Hunter کی نئی بکنگ عارضی طور پر بند کردی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی صارفین نے JACT9 Hunter کو اس قدر پسند کیا ہے اور ایسا زبردست ردعمل دیا ہے کہ انہیں اس گاڑی کی بروقت فراہمی کے لیے عارضی طور پر اس کی نئی بکنگ کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ پاکستانی صارفین کا JACT9 Hunter پر اعتماد اس کی توقعات سے بڑھ کر تھا۔ کمپنی نے پاکستانی صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے عہد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ JAC موٹرز نے گندھارا آٹوموبائلز کے تعاون سے حال ہی میں اپنے ٹرک JACT9 Hunter کو پاکستان میں لانچ کیا تھا۔