چین، ملائشیا، سعودیہ اور قطر سمیت 9 ممالک سے مزید 28 پاکستانی بے دخل


کراچی(قدرت روزنامہ)چین، ملائشیا، لیبیا، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت 9مختلف ممالک سے مزید 28پاکستانیوں کو بے دخل کرکے واپس بھیج دیا گیا جن میں سے دو افراد کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر ایک اور عمرہ ویزا پر زائد المیاد قیام اور دیگر وجوہات پر 5پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
ملائشیا میں پابندی کے باوجود پہنچنے والے 10 افراد اور پاسپورٹ گمشدہ ایک شہری کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا۔
عمان میں بھیک مانگنے پر سزا کے بعد ایک شہری کو واپس بھیجا گیا جبکہ عمان سے آئے ایک شہری کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
لیبیا سے 2 پاکستانیوں کو آذربائیجان کے ویزوں میں جعلسازی پر وطن واپس بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *