تنخواہوں میں اضافہ، حکومتی اوراپوزیشن ارکان یک زبان ہو گئے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اراکین نے سپیکر سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومت اوراپوزیشن یک زبان ہوگئے، اراکین پارلیمنٹ نے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے دوران تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ سپیکرزکانفرنس کی سفارشات پرعمل کیا جائے۔
سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی تنخواہیں اور مراعات ہم سے زیادہ ہیں لہٰذا ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
حکومتی رضامندی پرقومی اسمبلی میں تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہوگا، اس وقت ایم این اے کی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے ایک لاکھ 85 ہزارروپے ماہانہ ہے۔