’میں آج بھی ذہنی مریض ہوں‘، یویو ہنی سنگھ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپروگلوکار ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
ہنی سنگھ نے حال ہی میں سابق بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ چیپٹر ٹو میں شرکت کی اور اپنی ڈاکیومینٹری اور نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ ہنی سنگھ نے اس وقت کا ذکر کیا جب وہ ایک مشکل دور سے گزر رہے تھے۔ ریا نے اپنے انسٹا گرام پر ہنی سنگھ کے ساتھ گفتگو کے ٹیزر ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔ یہ انٹرویو 17 جنوری کو آن ایئر ہوگا۔
ہنی سنگھ نے اپنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کے اتنے شدید مریض رہے ہیں کہ آج بھی خود کو ذہنی مریض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا لوگوں کو پہچاننا کافی مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی بیماری کو سمجھ نہیں پاتے۔ انہوں نے بتایا کہ 2021 میں انہیں ایک ڈاکٹر ملا جو جادوگر تھا۔
گلوکار نے مزید کہا کہ انہوں نے اس بیماری میں 6 نہیں 600 سال کاٹے، ان کا دن ہی ختم نہیں ہوتا تھا۔ ہنی سنگھ کے مطابق انہوں نے 3 سال ایسے گزارے کہ وہ مان چکے تھے کہ وہ مر چکے ہیں۔
ریا چکرورتی نے ہنی سنگھ کی ڈاکیومنٹری کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ اسے دیکھ کر خوشی اور غم کے آنسو بہا رہی تھیں۔ انہوں نے ہنی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ زندہ رہے، جس پر ہنی سنگھ نے جواب دیا، ’اکبر دی گریٹ، الیگزینڈر دی گریٹ سے مل رہا ہے، دو فائٹرز مل رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ موزیز سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی، ہنی سنگھ کی دستاویزی فلم 20 دسمبر کو نیٹ فلکس پر نشر ہونا شروع ہوئی۔ ہنی سنگھ کے بالی ووڈ کے لیے گائے گئے گانوں میں ’پارٹی آل بائٹ‘، ’لنگی ڈانس‘، ’پارٹی آل نائٹ‘، اور ’ہائی ہیلز‘ وغیرہ شامل ہیں جنہوں نے گلوگار کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *