مذاکرات کا تیسرا دور آج، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج  پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔

دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *