وینا ملک نے مفتی قوی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ وینا ملک نے مفتی قوی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔وینا ملک نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے مفتی قوی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرے کام کے بارے میں ٹیلی ویژن پر کھلے عام تنقید کریں اور میرے پاس آزادی ہے کہ اپنی مرضی سے جو بھی کرنا چاہوں کر سکتی ہوں۔انہوں نے قرآن پاک کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ذاتی ترقی اور روحانی آزادی کے لیے قرآن کی آیات کو پڑھنے اور سمجھنے کی ترغیب دی۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے کا فیصلہ اپنے اندر ہونے والی روحانی تبدیلی کی بنیاد پر کیا تھا۔وینا ملک نے مزید کہا کہ میں دل سے ابھی بھی ویسی ہی انسان ہوں جیسی پہلے تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *