خون میں لت پت سیف علی خان کو کس نے ہسپتال منتقل کیا۔۔۔؟اہم تفصیلات آ گئیں

ممبئی ( قدرت روزنامہ ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کے بعد واقعے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔خون میں لت پت سیف علی خان کو کس نے ہسپتال منتقل کیا۔۔۔۔؟ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے کے بعد سیف علی خان کے گھر پر کوئی گاڑی اس حال میں موجود نہیں تھی کہ جس میں انہیں ہسپتال لے جایا جا سکے۔ خون میں لت پت سیف علی خان کو ان کے سب سے بڑے بیٹے ابراہیم رکشے میں ہسپتال لے کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ ابراہیم نے مزید وقت ضائع نہ کرنے کا سوچ کر والد کو رکشے میں ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا، وہ اور سیف علی خان گھر سے 2 کلومیٹر دور ہسپتال پہنچے۔

“جنگ ” نےبھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سیف علی خان پر چھری سے حملے کے 6 زخم آئے جس کے بعد ان کی ہسپتال میں فوری سرجری کر دی گئی ہے ۔ سیف علی خان کے گھر پر پیش آئے واقعے کی پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں جن کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *