سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے بارے میں پولیس کا بیان بھی سامنے آ گیا

ممبئی ( قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے بارے میں پولیس کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر جان لیوا حملہ ہونے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد ایک مشتبہ شخص کی شناخت کر لی ہے۔

رپورٹ میں ممبئی کرائم برانچ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مشتبہ شخص ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر اداکار کے گھر کے احاطے میں داخل ہوا۔ ممبئی پولیس نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ سیف علی خان کے گھر میں سے کسی شخص نے حملہ آور کی گھر کے اندر داخل ہونے میں مدد کی ہے۔

“جنگ ” کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس اب اپنے اس خدشے کو مدِنظر رکھتے ہوئے شہر کے پوش علاقے میں اداکار کے گھر میں ان پر ہونے والے اس حیران کن حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *