پشپا 3 سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں

پشپا 3 میں مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)جنوبی بھارت کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 کے کمپوزر دیوی سری پراساد (ڈی ایس پی) نے پشپا 3 کے حوالے سے تازہ معلومات فراہم کی ہیں جس کے بارے میں جاننے کیلئے مداح بےقرار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پشپا 2 کے کمپوزر دیوی سری پراساد نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار اور فلمساز سوکومار اس کی کہانی پر دوبارہ کام کر رہے ہیں۔اس فرنچائز کے تیسرے حصے میں بھی مرکزی کردار تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن ادا کریں گے۔
دیوی سری پراساد نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پسپا 3 کی تیاری دراصل پشپا 2 کی بے مثال کامیابی کے بعد شروع کی گئی ہے کیونکہ اس فلم پر مداحوں کا بہترین رسپانس ملا ہے اور اب وہ تیسری فلم کے منتظر ہیں۔
دیوی پراساد نے بتایا کہ سوکومار اس منصوبے پر انتہائی محنت اور جوش کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور فلم کی کہانی اور مناظر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشپا 3 کے لیے کچھ خیالات اور عناصر تیار کیے جا رہے ہیں، جو وقت کے ساتھ ایک مکمل شکل اختیار کریں گے۔
واضح رہے کہ پشپا 2 دی رول نے بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں سے شاندار کامیابی سمیٹی اور بھارت میں باکس آفس پر ایک بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ یہ فلم 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوئی تھی اور ایک ماہ گزرنے کے باوجود اب بھی تھیٹرز میں اس نمائش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *