بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے رابطوں کی تصدیق، اگلے 3 دن ملک کیلئے انتہائی اہم قرار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی سیاسی سرگرمیاں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیشرفت آج کل خبروں میں نمایاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تین دن قبل پشاور میں ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی جبکہ علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف کے ساتھ ان کے رابطے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کے روز بیرسٹر گوہر نے پشاور میں آرمی چیف کے ساتھ طویل ملاقات کی جس میں ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور تحریک انصاف کے قید کارکنوں کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔