چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے متعلق محمد عامر کا بیان
لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی اور پریشر ہینڈل کرے گی وہی جیتے گی ، شاہین آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہناتھا کہ پاکستان ابھی جو اوے سیریز کھیلا ہے اس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ہرایا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں شکست دی ہے تو میرے خیال میں پاکستان کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے ، بھارت بڑے ٹورنامنٹس میں فیورٹ رہی ہے کیونکہ وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں لیکن حال ہی میں شکستوں اور تنقید کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا مورال کم ہواہے ، پاکستان بھارت میچ کے بارے میں آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس دن جو کم غلطیاں کرتا ہے اور پریشر کو ہینڈل کرتا ہے وہی جیتتا ہے ۔
محمد عامر کاکہناتھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں بمراہ کے ساتھ اوپننگ باولنگ کروں گا ، اگر چیمپئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ نہیں کھیلتے تو یہ انڈیا کا بڑا نقصان ہوگا کیونکہ وہ بھارت کے زیادہ وکٹیں لینے والے اہم باولر ہیں، اٹیک بھی وہی کرتے ہیں ، اگر بمراہ نہیں ہے تو بھارت کی آدھی ٹیم رہ جاتی ہے ۔شاہین شاہ آفریدی نے کم بیک کیاہے اور مجھے ایسا لگتاہے کہ وہ بھارت کیخلاف میچ میں اچھا پر فارم کریں گے ۔