بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہی تمام مسائل کا حل ہے، علی محمد خان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےکہا ہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں مگر حکومت نے مذاکرات کو بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے، تمام مسائل کے حل کے لیے جادو کی ایک کنجی ہے اور وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےکہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے ہیں، ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، 26 نومبر اور نو مئی واقعات کی انوسٹیگیشن شامل ہے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نو مئی کا جس پہ الزام ہے وہ خود کہہ رہا ہےکہ میرا دامن صاف ہے، بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ مجھے انصاف چاہیے، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے کہ ملٹری کورٹ نہیں مجھے سول کورٹ میں پورا جوڈیشل ٹرائل چاہیے۔