انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا مسئلہ حل کرلیا گیا، پی ٹی سی ایل کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو حل کردیا۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال اور براؤزنگ ہموار ہے۔
پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو اور اب میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے مکمل کنیکٹیویٹی کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی۔
پی ٹی سی ایل ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی اپنے صارفین کےصبر اور تعاون کے لیے ان کا شکرگزار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *