بلوچستان کے لوگوں کا کاروبار بارڈر سے منسلک، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں، قدوس بزنجو


حب(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و پیپلزپارٹی کے سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو حب کی ترقی پر خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی حب کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں ،میر علی حسن زہری حب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں حب شہر میر گھر ہے ،حب کوالگ ڈسٹرکٹ بنانے مقصد یہی تھا کہ یہاں پر بہتر کام ہو ،بلوچستان کے لوگوں کاکاروبار باڈر سے منسلک ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز زہری فارم ہائوس حب میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حب شہر ان کا گھر ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مشکور ہوں کہ انھوں نے حب کا دورہ کیا اور یہاں مسائل سے آگاہی حاصل اور میر علی حسن زہری حب کے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر رہے ہیں حب کی ترقی کیلئے اچھا کام کر رہے ہیں اور ہم سب انکے ساتھ ہیں انھوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حب اہمیت دیتے ہیں اور ضلع حب کی ترقی پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ جب وہ وزیر اعلیٰ تھے انھوں نے حب کو ضلع کا درجہ دلا یا کیونکہ اس سے قبل ضلع لسبیلہ تھا اور حب تحصیل تھا حب میں بہتری لانے کیلئے الگ سے حب کو ضلع بنایاگیا تاکہ عوامی مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیں انھوں نے انکا کسی کوئی زد نہیں تھا لیکن عوامی مسائل کومد نظر رکھتے ہوئے حب کو ضلع بنایا گیا انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پورے بلوچستان کے معاملات کو دیکھتے ہیں لیکن ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سب سے زیادہ توجہ حب پر ہے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا کاروبار باڈر سے منسلک ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں اور یہ معاملات کرنے کی ضرورت ہے جب باڈرکاروبار مکمل طور پر کھل جائے گا تو بلوچستان کے دیگر وعلاقوں کی طرح حب کے بھی کاروباری لوگوں کو ریلیف ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *