کراچی میں بی این پی کو ایک مضبوط آواز بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی، ساجد ترین
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ورکرز کنونشن کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پارٹی کو کراچی میں بھرپور حمایت حاصل ہے، لیکن طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیاساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کراچی میں بی این پی کو ایک مضبوط آواز بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حمید ساجنا جیسے رہنماوں اور کارکنان نے ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، اور نئی کابینہ کراچی کے ہر حصے میں سردار عطا اللہ خان مینگل کا پیغام پہنچانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار اختر جان کی قیادت میں بی این پی مظلوم قوموں کے حقوق کی آواز اٹھانے کے اپنے وعدے کو پورا کرے گی۔