بھارتی اداکار انتقال کرگئے،شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق جواں سال سدیپ پانڈے بھوجپوری فلموں کے مشہور اداکار تھے۔سدیپ پانڈے کی موت بدھ کو ہوئی اور موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ان کے اہلِ خانہ کی طرف سےتاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔اداکار کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کا عالم ہوگیا اور ان کے مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *