بیٹے کی پرورش کے لیے شوبز سے دور رہی، حبا علی خان

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے 14 برس کی عمر میں اداکاری شروع کی لیکن بعد میں وہ بیٹے کی بہتر پرورش کی خاطر شوبز سے دور رہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بچپن میں اداکاری کا شوق نہیں تھا، ان کی والدہ ڈراما پروڈیوسر تھیں اور والدہ نے ہی انہیں اداکاری کرنے کا کہا اس وقت ان کی عمر محض 14 برس تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد بیٹے کی پرورش کے لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ اداکاری کی وجہ سے وہ بطور والدہ درست انداز میں آگے نہیں بڑھ رہیں، اس لیے انہوں نے ہر چیز چھوڑ کر بیٹے کی پرورش پر توجہ دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت تک ان کی طلاق ہوچکی تھی، ان کے سابق شوہر بیرون ملک جا چکے تھے اور بیٹا ان کے پاس تھا، اس لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے محبت کرکے اپنا وقت برباد کیا، جس شخص کو انہوں نے چاہا، وہ شخص مٹھی سے ریت کی طرح نکل گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *