لیویز بھرتیوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عبدالغفار مگسی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیویز بھرتیوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عبدالغفار مگسی کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، لیویز فورس تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی ، بھرتیوں کا عمل شفاف بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی، بدعنوانی کے خاتمے سے قابل امیدواروں کیلئے فورس میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگی ،بلوچستان لیویز کے ڈائریکٹوریٹ میں ایک کمپلینٹ سیل قائم کیا جا رہا ہے ، کمپلینٹ سیل بے ضابطگی سے متعلق شکایات وصول کرئیگا ، کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ، لیویز فورس کے اہلکاروں کے پروموشن میں تاخیر سے انکے حوصلے پست ہورہے ہیں ، زیر التواء پروموشن کیسز کو جلد ہی قابل غور فورم کے سامنے زیر غور لایا جائے گا،لیویز ایکٹ کے مسودے پر عمل درآمد اور قانون سازی کیلئے اقدات کئے جارہے ہیں ، حکومت بلوچستان اور ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اسپیشل سیکرٹری ہوم کی سربراہی کمیٹی تشکیل دی ہے ،کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ موجودہ آپریشنل صلاحیتوں / تیاریوں کا جائزہ لے ، ڈی جی لیویز نے کہا کہ لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،خصوصی ونگز اور یونٹ کے لیے خصوصی تربیتی ماڈیول واضح کیے جائیں گے ، خصوصی ونگز کے اہلکاروں کو پاک فوج، ایف سی کے ذریعے تربیت دی جائیگی ۔، لیویز فورس کو جدید مواصلاتی آلات سے لیس کرکے صوبائی لیویز کنٹرول روم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا ، لیویز فورس کے لاجسٹک مسائل کو حل کیا جائے گا ، لیویز فورس کو تمام ضروری سامان فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *